اہم خبریں متفرق خبریں

گھی ٹیڑھی انگلیوں سے نکالیں گے، جے یو آئی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان

مئی 12, 2023 < 1 min

گھی ٹیڑھی انگلیوں سے نکالیں گے، جے یو آئی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو غیرمعمولی ریلیف دیے جانے پر جمعیت علمائے اسلام نے سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔

جمعے کو اسلام أباد میں ایک پریس کانفرنس میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پیر کو اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے سامنے پرامن احتجاج کیا جائے گا۔

عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے سامنے پُرامن احتجاج کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا ’سپریم کورٹ کے سامنے بہت بڑا دھرنا دیا جائے۔‘

انہوں نے کہا کہ اگر آرام سے گھی ڈبے سے نہیں نکلے گا تو پھر ٹیڑھی انگلی سے نکالیں گے، میلی آنکھ سے دیکھا گیا تو ڈنڈا بھی اٹھائیں گے مُکا بھی لہرائیں گے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے