گُڈ ٹو سی یو! آج چیف جسٹس نے کس وکیل کو کہا؟
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے عمران خان کو دیکھ کر ”گُڈ ٹو سی یو“ کہنے کی وضاحت کی ہے۔
منگل کو ایک دیوانی مقدمے کی سماعت کے دوران وکیل اصغر سبزواری کو چیف جسٹس نے عدالتی روسٹرم پر دیکھ کر کہا کہ “گُڈ ٹو سی یو“، کافی وقت کے بعد آپ اس عدالت آئے ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی یہ میں ہر کسی کو کہتا ہوں۔
چیف جسٹس کے مطابق اُن کو گڈ ٹو سی یو کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ وہ ہر ایک کو احترام دیتے ہیں۔ ادب واخلاق تو سب کے لیے ضروری ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ادب و اخلاق کے بغیر مزہ نہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عدالت آمد پر چیف جسٹس نے اُن کو “گُڈ ٹو سی یو“ کہا تھا اور بعد ازاں اُن کی رہائی کا حُکم دیتے ہوئے سماعت کے اختتام پر عمران خان کو ”وِش یو گُڈ لک“ کہا تھا۔
تاہم آج چیف جسٹس نے گڈ ٹو سی یو کی وضاحت کرتے ہوئے ”وِش یو گُڈ لک“ کی کوئی توجیح پیش نہ کی.

