اہم خبریں متفرق خبریں

فوجی تنصیبات پر حملے، ملوث دہشت گرد زمان پارک میں چھپے ہیں: پنجاب حکومت

مئی 17, 2023

فوجی تنصیبات پر حملے، ملوث دہشت گرد زمان پارک میں چھپے ہیں: پنجاب حکومت

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ اپنی رہائش گاہ میں چھپے مطلوب دہشت گردوں کو پولیس کے حوالے کریں۔

بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ لاہور میں فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث 30 سے 40 دہشت گرد تاحال گرفتار نہیں کیے جا سکے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ دہشت گرد عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ میں موجود ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کو 72 گھنٹوں کی مہلت دی جا رہی ہے کہ وہ اِن افراد کو پولیس کے حوالے کریں۔

عامر میر نے بتایا کہ یہ تمام معلومات انٹیلی جنس ایجنسیوں کے پاس موجود ہیں۔

خیال رہے کہ نو مئی کو عمران خان کی اسلام آباد میں احتساب بیورو کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد اُن کے پارٹی کارکنوں نے لاہور اور پشاور میں کئی عمارتوں کو آگ لگا دی تھی۔

پاکستان کی فوج اور حکومت نے جلاؤ گھیراؤ پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے