اہم خبریں متفرق خبریں

نو مئی کے واقعات کی ملزمہ خدیجہ شاہ کا کیس، امریکہ نے رسائی مانگ لی

جون 7, 2023

نو مئی کے واقعات کی ملزمہ خدیجہ شاہ کا کیس، امریکہ نے رسائی مانگ لی

لاہور میں نو مئی کو کینٹ میں واقع کور کمانڈر کے گھر پر حملے میں ملوث گرفتار دوہری شہریت کی حامل خدیجہ شاہ کو بچانے کے لیے امریکہ بھی سرگرم ہو گیا ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ نو مئی کو کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر جیلاؤ گھیراؤ کے بعد گرفتار ہونے والی فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے کیس پر نظر رکھی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں پاکستانی حکام سے ان تک کونسلر رسائی مانگی گئی ہے۔

خدیجہ شاہ پاکستان کے ایک سابق آرمی چیف آصف نواز کی نواسی ہیں اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بہت بڑی مداح ہیں جنہوں نے اسلام آباد میں نیب کے ہاتھوں سابق وزیراعظم کی گرفتاری کے بعد احتجاج کرتے ہوئے لاہور میں کور کمانڈر کے گھر کا رُخ کیا تھا۔

خدیجہ شاہ کی متعدد آڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں وہ اشتعال انگیز باتیں کر رہی ہیں۔

اُن کو نو مئی کے دو ہفتے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

خدیجہ شاہ کو گرفتاری سے بچانے کے لیے کئی اعلیٰ شخصیات بھی سرگرم رہ چکی ہیں اور اس وقت بھی پاکستان میں یہی بحث سوشل میڈیا پر ہو رہی ہے کہ کیا صرف غریب اور اثر و رسوخ نہ رکھنے والے ملزمان کے مقدمات ہی ملٹری کورٹ میں چلائے جائیں گے؟

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے