اہم خبریں متفرق خبریں

عمران خان کی بہن کی گرفتاری کے لیے چھاپے، مقدمے کے اندراج کی تاریخ غلط کیوں؟

جون 12, 2023

عمران خان کی بہن کی گرفتاری کے لیے چھاپے، مقدمے کے اندراج کی تاریخ غلط کیوں؟

پنجاب کے محکمہ انسداد بدعنوانی (اینٹی کرپشن) کے حکام نے عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور اُن کے شوہر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے ہیں جبکہ دوسری جانب مقدمے کے اندارج کی تاریخ پر وضاحت بھی جاری کی ہے۔

پیر کو ایک بیان میں محکمہ اینٹی کرپشن کے ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر عظمی کرپشن کیس کی ایف آئی آر میں غلط تاریخ کا اندراج اس وجہ سے کیا گیا کہ اینٹی کرپشن کو موصول ریونیو ریکارڈ میں انتقال نمبر24094رقبہ 3061کنال مورخہ 2022-02-30 درج ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ محکمہ اینٹی کرپشن ریونیو ریکارڈ میں ردوبدل نہیں کر سکتا۔ ریکارڈ تیار کرنے میں ملزمان سے جلد بازی میں غلط تاریخ درج ہوئی۔ مقدمے کے اندراج میں وہی تاریخ لکھنا ہوتی ہے جو ریکارڈ میں درج ہو۔

دوسری جانب ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔

ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق میگا کرپشن سکینڈل میں ملوث سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن اور ان کے شوہر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے۔

ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا کہ ڈاکٹر عظمی خان اور ان کے شوہر احد مجید گرفتار نہ ہو سکے۔

ڈاکٹر عظمی اور ان کے شوہر کی گرفتاری کے لئے لاہور اور لیہ میں واقع ان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ اینٹی کرپشن لیہ میں اس میگا کرپشن سکینڈل کی انکوائری جاری ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے