اہم خبریں متفرق خبریں

القادر ٹرسٹ کے لیے ملک ریاض سے 450 کنال اراضی، بشریٰ بی بی نیب میں طلب

جون 13, 2023 2 min

القادر ٹرسٹ کے لیے ملک ریاض سے 450 کنال اراضی، بشریٰ بی بی نیب میں طلب

Reading Time: 2 minutes

پاکستان میں احتساب کے قومی محکمےنیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے منگل کو طلب کر لیا ہے۔

نیب کی دو رکنی ٹیم نے سنیچر کو نوٹس زمان پارک وصول کروایا.

نیب میں چار گھنٹے تفتیش کے بعد عمران خان لاہور روانہ
نیب کی جانب سے دیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بشری بی بی کو یکم اور سات جون کو بھی طلب کیا گیا تھا۔
’بار بار بلوانے پر بھی آپ شامل تفتیش نہیں ہوئے۔
بشری بی بی خاندان کے کسی مرد رکن کے ساتھ منگل کو 11 بجے نیب دفتر میں پیش ہوں۔‘

نیب نے بشری بی بی کو اپنا بیان ریکارڈ کروانے کی ہدایت کر دی۔
خیال رہے نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کو بطور گواہ طلب کر لیا تھا۔

7 جون کی طلبی کے لیے بشری بی بی کو بھجوائے گئے نوٹس میں ان سے 7 جون کو پیش ہو کر بطور گواہ بیان قلمبند کرنے کا کہا گیا تھا۔

بشری بی بی کو نوٹس بطور ملزمہ نہیں، بلکہ بطور گواہ جاری کیا گیا تھا۔ تاہم وہ 7 جون کو پیش نہیں ہوئی تھی بلکہ طلبی کی تاریخ آگے بڑھانے کی درخواست کردی تھی۔

بشریٰ بی بی نے نیب کے نوٹس کے جواب میں کہا تھا کہ ’میری طلبی کے اگلے دن ہی آپ نے میرے شوہر کو بھی بلا رکھا ہے، انہوں نے آپ کو آگاہ کیا کہ وہ 8 جون کو پیش ہوں گے، میں باپردہ خاتون ہوں، گزشتہ سماعت پر بھی شوہر کے ہمراہ آئی تھی، 8 جون کو بھی اپنے شوہر کے ہمراہ ہی پیش ہوں گی۔‘

سابق خاتون اول نے اپنے جواب میں مزید کہا تھا کہ عدالتی حکم کے مطابق شامل تفتیش کرنے کے لیے ٹھوس مواد مہیا کریں۔
’میرے پاس این سی اے اور بحریہ ٹاؤن معاہدے کی معلومات نہیں، ٹرسٹ کو زمین، رقم، عمارت و دیگر امداد ڈونیشن ایگریمنٹ کے تحت ملیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ جو دستاویز مجھ سے مانگی گئیں وہ القادر ٹرسٹ کے سی ایف او کے پاس ہیں، القادر ٹرسٹ کی تمام چیزیں سیکریٹری دیکھتے ہیں۔

اس کیس میں عمران خان 8 جون کو نیب راولپنڈی میں پیش ہو کر تفتیشی ٹیم کے سامنے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کے حوالے سے سوالوں کے جوابات دیے تھے۔

یہ عمران خان کی اس کیس میں نیب میں دوسری پیشی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے