اہم خبریں متفرق خبریں

یوٹیوبر عادل راجہ 8 گھنٹے بعد رہا، لندن پولیس نے موبائل ضبط کر لیا؟

جون 14, 2023 < 1 min

یوٹیوبر عادل راجہ 8 گھنٹے بعد رہا، لندن پولیس نے موبائل ضبط کر لیا؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستانی فوج کے ریٹائرڈ میجر اور عمران خان کے مداح یوٹیوبر عادل راجہ کو لندن پولیس نے 8 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا ہے۔

بدھ کو عادل راجہ کے وکیل مہتاب عزیز نے تصدیق کی کہ پوچھ گچھ کے بعد اُن کے مؤکل کو رہا کیا گیا ہے۔

عادل راجہ کو دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کے شبہے میں پولیس نے حراست میں لیا تھا۔

وکیل کے مطابق عادل راجہ کے موبائل اور لیپ ٹاپ کو پولیس نے قبضے میں لیا ہے۔

لندن پولیس عام طور پر ملزمان کو حراست میں لینے کے بعد ضمانت پر رہا کرتی ہے۔

عادل راجہ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد لندن چلے گئے تھے۔

اُن کے خلاف پاکستان میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

وہ پاکستان میں عمران خان کی حمایت کرتے ہوئے فوج اور اُس کے اعلٰی عہدیداروں پر اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے سنگین الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے