ضلع خیبر میں پرائمری سکول کی ٹیچر چاقو کے وار سے قتل
خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے لنڈیکوتل گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول خیبر میری خیل میں چاقو کے وار سے بنوں سے تعلق رکھنے والی اے ایس ڈی ای او رضوانہ کو قتل کر دیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق لنڈیکوتل خیبر میری خیل گرلز پرائمری سکول میں قتل کی گئی رضوانہ نامی استانی اپنے خاوند و بچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔
لنڈی کوتل خیبر میری خیل سکول میں چاقو کی وار سے قتل ہونے والی استانی رضوانہ کی لاش ریسکیو 1122 ایمبولینس میں لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں واقعے کے دیگر محرکات کا جائزہ لیا جائے گا۔

