کالم

پریس فریڈم اور پیشہ ور سوداگر

جون 18, 2023 2 min

پریس فریڈم اور پیشہ ور سوداگر

Reading Time: 2 minutes

‏برطانیہ میں پاکستانی میڈیا/ ٹی وی چینلز کے خلاف ہونے والی کارروائی کے تقریباً 90 فیصد کیسز وہی ہیں جن پر کئی سال پہلے پیمرا نے چھوٹے چھوٹے جُرمانے کیے یا چند پروگرام کُچھ دنوں کے لیے بند کیے تو آسمان گر پڑا تھا، زمین پھٹ گئی تھی، آزادی صحافت کے پیشہ ور سوداگر روزانہ ٹی وی چینلز پر ایسے بین ڈالتے تھے جیسے کہ قیامت کا دن آج ہی ہے۔

‏لیکن گورا ڈنڈا دیکھ کر آج کل سانس بھی آہستہ لے رہے ہیں اور پناہ بھی برطانیہ میں، جہاں روزانہ سو جوتے بھی کھاتے ہیں اور پیاز بھی اور پھر کروڑوں کے جُرمانے بھی بھرتے ہیں پُل پر لائن میں لگ کر۔
‏جیسا کہ مقامی کالوں کے لئے دستور تھا۔

‏انتظار کررہا ہوں کب پاکستان کے اینکرز، صحافی تنظیمیں، پریس کلبز اور سیاستدان پرائیویٹ پاکستانی ٹی وی چینلز کو جھوٹ پھیلانے کی پاداش میں برطانیہ میں مسلسل ہونے والے کروڑوں روپے کے جُرمانوں اور بندشوں کے خلاف آزادی کا علم بُلند کرتے ہیں۔

‏انتظار کر رہا ہوں کہ “آزادئ جھوٹ، بُہتان” پر حملہ کرنے والے برطانوی عہدے داروں پر اپنے ٹی وی چینلز پر گندی، غلیظ، بہتان تراشی اور تشدد پر اُکسانے والی پروپیگنڈا مہم کب چلاتے ہیں۔

انتظار کر رہا ہوں کہ کب پاکستان میں آزادی صحافت کے سوداگر چیمپئن اور سمگلر و ٹیکس چور سیٹھ اپنے برطانوی ویزوں اور شہریت کے کاغذ کو آگ لگا کر ویڈیو اپلوڈ کرتے ہیں۔

کب اپنا جلوس لے کر برطانوی سفارت خانے کے اندر گھُس کر آگ لگاتے ہیں۔

کب برطانوی سفیر اور نئے نویلے کنگ چارلس کے پُتلوں کو آگ لگاتے ہیں۔

کب اُن سب پر کُفر، غداری اور بلاسفیمی کے الزامات لگاتے ہوئے لمبی لمبی ٹرانسمشن چلاتے ہیں۔

انتظار کر رہا ہوں کہ کب برطانیہ میں سیٹل “مُحب وطن پاکستانی” پاکستانی ٹی وی چینلز اور اُن کی “آزادی” پر “ظالمانہ حملے” کرنے والے سرکاری عہدے داروں، ججوں اور اُن کے فیملی ممبرز کے خلاف غلاظت سے لُتھڑی جھوٹی کیمپینز چلاتے ہیں۔
‏کب اُن کی عدالتوں کے باہر جلوس لے جا کر اُن کے خلاف نعرے لگاتے ہیں۔

‏ایک کام جب پاکستان میں کوئی سویلین اتھارٹی کرتی ہے تو پیشہ ور سوداگروں کی سینہ کوبی رُکتی ہی نہیں جب وہی کام بہت بڑے پیمانے پر برطانیہ میں بار بار ہو رہا ہے تو سب چُپ کیوں ہیں؟
‏اتنی مُنافقت؟
‏اتنے دہرے معیار؟
‏کُچھ بولو تو سہی، زیادہ سے زیادہ برطانیہ کا ایک فری وزٹ ہی نہیں ملے گا ناں۔

آخر اظہار رائے کی آزادی بھی کوئی چیز ہوتی ہے آپ کے یہاں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے