ضمانت خارج ہونے پر شاہ محمود قریشی اور اسد عمر عدالت سے فرار
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شاہ محمود قریشی، اور اسد عمر کی 9 مئی واقعات سے متعلق ایک مقدمے میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عبوری ضمانتیں خارج کر دیں۔
منگل کو تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ سُنایا تو اسد عمر ، شاہ محمود قریشی عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب جبکہ پی ٹی آئی کے ایک مقامی رہنما کو گرفتار کر لیا گیا۔
فرار ہونے والے رہنما اب اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔
دونوں رہنماؤں کی عدالت سے فرار ہونے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

