اہم خبریں متفرق خبریں

بھیانک حادثہ، رن وے پر ٹیکسی کرتے جہاز کے انجن نے ایک شخص کو نگل لیا

جون 25, 2023

بھیانک حادثہ، رن وے پر ٹیکسی کرتے جہاز کے انجن نے ایک شخص کو نگل لیا

امریکہ میں ایئرپورٹ کے رن وے پر ٹیکسی کرتے طیارے کے انجن نے قریب آنے والے ایک ملازم کو نگل گیا جس کی موت واقع ہو گئی۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے اتوار کو بتایا کہ وہ ایک معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں جس میں ریاست ٹیکساس میں ایئرپورٹ پر کام کرنے والے ایک ملازم کو جہاز کے انجن نے اپنی طرف کھینچ لیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

اس حادثے کو المناک قرار دیا جا رہا ہے جس میں طاقتور انجن کے پنکھوں نے اپنی طرف کھینچ کر مذکورہ ملازم کے جسم کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔

دی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) نے اپنے بیان میں بتایا کہ ’جمعے کی رات لاس اینجلس سے سان انٹونیو ٹیکساس میں ڈیلٹا کی پرواز نے لینڈ کیا۔ اسی دوران ٹیکسی کرتے جہاز کے انجن نے قریب موجود ایک ملازم کو اپنی طرف کھینچ کر نگل لیا۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ ’این ٹی ایس بی اس واقعے کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہی ہے۔‘

مقامی میڈیا کے مطابق انجن میں پھنس کر ہلاک ہونے والا شخص یونیفائی ایوی ایشن کا ملازم تھا۔

ڈیلٹا نے مقامی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ کمپنی کو جمعے کو پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر ’شدید رنج‘ ہے اور وہ انتظامیہ کے ساتھ تفتیش کے آغاز کے لیے معاونت فراہم کر رہے ہیں۔
یونیفائی ایوی ایشن نے نشریاتی ادارے کو بتایا کہ یہ ایک بھیانک حادثہ ہے۔

یونیفائی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ’ابتدائی تفتیش کے مطابق اس واقعے کا یونیفائی کے آپریشنل پراسس، حفاظتی اقدامات اور پالیسیوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔‘

دوسری جانب بدھ کو امریکہ کی مقامی ایئرلائن پِیڈمونٹ ایئرلائنز کو گزشتہ سال ایسے ہی حادثے میں ملازم کے ہلاک ہونے پر اوکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایڈمنسٹریشن (اوشا) کی جانب سے 15 ہزار ڈالر کا جرمانہ کیا گیا۔

اوشا کا کہنا ہے کہ ’باقاعدہ ٹریننگ اور حفاظتی اقدامات کی یقین دہانی ایسے واقعے کو ہونے سے روک سکتی تھی۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے