اہم خبریں متفرق خبریں

نو مئی، کور کمانڈر سمیت اعلی افسران ملازمت سے برطرف: فوجی ترجمان

جون 26, 2023

نو مئی، کور کمانڈر سمیت اعلی افسران ملازمت سے برطرف: فوجی ترجمان

پاکستان کی فوج کے ترجمان (ڈی جی آئی ایس پی آر )میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ فوج نے خود احتسابی کے عمل کو مکمل کر لیا ہےجو ذمہ دار ہیں ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ لیفٹینٹ جنرل سمیت تین افسران کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ’تین میجر جنرلز اور سات بریگیڈیئرز سمیت 15 افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی مکمل کی جا چکی ہے۔‘

پیر کو راولپنڈی میں فوج کے جنرل ہیڈکوارٹرز میں پریس بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے کہا کہ ’نو مئی کے حوالے سے اب تک کی تحقیقات میں بہت سے شواہد مل چکے اور مل رہے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’جو کام دشمن نے 76 میں نہ کر سکا وہ نو مئی کو مٹھی بھر شرپسندوں نے کر دیا۔‘

اُن کا کہنا تھا کہ فوجیوں کے خاندان کے افراد ا اور اہلخانہ سمیت کسی بھی ملوث شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا تمام گرفتار افراد کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں جاری ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس میں فوجی افسران کو دی جانے والی سزا کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کو ان سزاؤں سے اندازہ ہو گیا ہو گا کہ فوج کے اندر خود احستابی کا عمل بغیر کسی تفریق کے مکمل کیا جاتا ہے۔ جتنا بڑا عہدہ ہوتا ہے، اتنی ہی بڑی ذمہ داری نبھانی پڑتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ فوج کے احستابی عمل میں کسی عہدے یا معاشرتی حیثیت میں کوئی تفریق نہیں کی جاتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ کا متن:

افواج پاکستان میں سزا و جزا اور احتساب کا بہترین نظام نافذ العمل ہے۔ افواجِ پاکستان عوام کی خواہشات کا مظہر ہیں۔

9مئی سے قبل گمراہ کن اور نفرت انگیز پروپیگنڈے کے ذریعے فوج اور اس کی قیادت کے خلاف لوگوں کی ذہن سازی کی گئی۔ کیا اپنے شہیدوں کی نشانیوں اور افواج پاکستان کی قربانیوں کی مقدس علامات کو پاک فوج نے جلایا؟

جھوٹ، تفریق اور پروپیگنڈہ بد قسمتی سے ایک خاص سیاسی جماعت اور اس کی قیادت کا واحد ہتھیار رہ گیا ہے۔ کچھ گمراہ کن عناصر بیرونی ایما پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بے بنیاد الزامات کا پرچار کر رہے ہیں۔

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جعلی واویلا مچا کر 9مئی کے منصوبہ ساز اور سہولت کار اپنے آپ کو بچا نہیں سکیں گے۔ سانحہ9مئی کے ماسٹر مائنڈز وہی لوگ ہیں جنہوں نے پچھلے کچھ عرصے سے اپنے مزموم سیاسی مقاصد اور اقتدار کے حصول کے لئے لوگوں کی فوج کے خلاف ذہن سازی کی۔

اگر ہم نے اس کا راستہ نہ روکا تو اندرونی انتشار بیرونی یلغار کا راستہ ہموار کرے گا۔ افواجِ پاکستان بے بنیاد پروپیگنڈا اور فیک نیوز کے باوجود ذمہ دارانہ صحافت کو ہمیشہ اہمیت دیتی کیں۔

سیاسی استحکام کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو قومی اتفاق رائے پیدا کرنا پڑے گا۔ تمام سیاسی جماعتیں اور قوتیں بلا امتیاز قابلِ احترام ہیں۔

افواجِ پاکستان کسی مخصوص سیاسی ادارے یا مکتبہ فکر کی فوج نہیں بلکہ پوری قوم کی فوج ہے۔ ہمارا افسر اور جوان اپنی جان کا نذرانہ کسی مخصوص سیاسی گروہ کیلئے نہیں دیتا بلکہ وہ پوری قوم کے بچوں، بزرگوں اور ہر فرد کی حفاظت کیلئے پہرہ دیتا ہے اور جان دیتا ہے۔

افواج پاکستان نے ہمیشہ قومی معیشت اور سیاست کے استحکام کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے۔
پچھلے سال کا دفاعی بجٹ قومی بجٹ کا تقریباََ 16 فیصد تھا۔ جو اس دفعہ کم ہو کر تقریباَ12.5فیصد رہ گیا ہے۔ حالیہ دفاعی بجٹ تاریخ کا کم ترین دفاعی بجٹ ہے۔
افواج پاکستان نے دفاعی بجٹ میں کمی کو اپنی Belt Tighteningسےmanage کیا ہوا ہے۔

27 فروری کو دشمن کو بھرپور تیاری کے باوجود منہ کی کھانی پڑی۔

حکومت پاکستان کی طرف سے SIFC ایک مثبت، حوصلہ افزاء اور احسن قدم ہے جس میں مختلف سیکٹرز میں بیرونی سرمایہ کاری کو facilitateکرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
آرمی کا کردار اپنی managementاورtechnical skillsکے ذریعے پاکستان کو مثبت معاشی ترقی کی طرف گامزن کرنا ہے۔

جھوٹ کی کرنسی اب ختم ہونی چاہیے اور سچ چاہے جتنا بھی کڑوا ہو اس کو ہضم کرنے کی ہمت ہونی چاہیے۔

اگر سانحہ 9 مئی میں انصاف نہ دیا گیا تو اس ملک میں کسی کی بھی جان، مال اور عزت محفوظ نہیں رہے گی۔

9 مئی کا بنیادی مقصد فوج کو اشتعال دلا کر اسے فوری اور غیر ارادہ ردِعمل دینے پر اکسانا تھا۔

9 مئی کو شر پسندی کے دوران منصوبے کے تحت خواتین کو ڈھال بنا کر سامنے رکھا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے