واٹس ایپ گروپ سے نکالے جانے والے ہربرٹ بابو کے حق میں عدالتی فیصلہ
یوگنڈا میں ایک شہری نے واٹس ایپ گروپ سے نکالے جانے کے بعد عدالت سے اپنے حق میں فیصلہ حاصل کیا ہے۔
ہربرٹ بیتوابابو نامی شہری نے مقامی عدالت سے رجوع کیا کہ اُن کو ایک واٹس ایپ گروپ سے غلط طور پر نکالا گیا۔
عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد اُن کو واٹس ایپ گروپ میں شامل کرنے کا حُکم سنایا۔
عدالتی حکم کے بعد ہربرٹ کو گروپ میں واپس شامل کر کے ایڈمن بنا دیا گیا مگر اس دوران دیگر تمام ممبر ایک ایک کر کے واٹس ایپ کا وہ گروپ چھوڑ گئے۔
بتایا جا رہا ہے کہ دیگر ارکان نے مل کر اب نیا واٹس ایپ گروپ بنا دیا ہے اور ہربرٹ بابو نے ایک بار پھر عدالت سے رجوع کیا ہے کہ اُن کے گروپ کو ارکان کو واپس لایا جائے۔

