اہم خبریں متفرق خبریں

ملتان سلطانز کے مالک اور جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کر لی

جولائی 6, 2023 < 1 min

ملتان سلطانز کے مالک اور جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کر لی

Reading Time: < 1 minute

جہانگیر ترین کے بھائی اور پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک اور مینجنگ ڈائریکٹر عالمگیر ترین نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔

لاہور پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’عالمگیر ترین نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے۔ جائے وقوعہ کو سیل کر کے پستول قبضے میں لیا گیا ہے۔‘

پولیس نے کہا کہ ’فنگر پرنٹس اور دیگر شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں خودکشی کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا۔‘

پولیس کے ترجمان کے مطابق متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کی گئی ہے اور جائے وقوعہ سے کسی تحریری نوٹ کی تلاش بھی جاری ہے۔ ’حتمی وجوہات اور حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔‘

عالمگیر ترین جنوبی پنجاب کی ایک بڑی کاروباری شخصیت کے طور پر پہچان رکھتے تھے۔
جہانگیر ترین کو بھائی کی موت کی خبر پارٹی اجلاس کے دوران دی گئی جس کے بعد وہ روانہ ہو گئے۔

عالمگیر ترین لاہور کے علاقے گلبرگ کے ایک بنگلے میں رہائش پذیر تھے۔ اُن کی عمر 63 برس تھی اور وہ شادی شدہ نہیں تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے