راولپنڈی میں کمسن گھریلو ملازمہ کی مبینہ تشدد سے موت، میاں بیوی کا ریمانڈ منظور
Reading Time: < 1 minuteراولپنڈی میں کمسن گھریلو بچی کو مبینہ تشدد سے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار میاں بیوی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
جمعرات کو عدالت نے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم میاں راشد شفیق اور ملزمہ ثناء شفیق کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔
عدالت نے دونوں ملزمان کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 17فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
پولیس نے ملزمان کے 7روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
عدالت نے مقدمے میں گرفتار ملزمہ روبینہ کا جوڈیشل ریمانڈ بھی منظور کیا اور ان 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوانے کا حکم دیا۔
عدالت نے ملزمہ کو 27فروری کو دوبارہ م پیش کرنے کی ہدایت کی۔
تھانہ بنی کی پولیس نے ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ محمد وسیم قریشی کی عدالت میں پیش کیا تھا۔
عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ خاتون ملزمہ کو پولیس رولز اور سی آر پی سی کے تحت حراست، گرفتاری اور نظربندی کے قانون کو مدنظر رکھے۔