منی لانڈرنگ کیس، وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز سمیت تمام ملزمان بری
لاہور کی مقامی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز سمیت تمام ملزموں کو بری کردیا۔
لاہور کی سپیشل کورٹ سینٹرل کے جج نے سلمان شہباز سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تفتیش پر سخت برہمی ظاہر کی۔
پیر کو سلمان شہباز اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
ایف آئی اے نے عدالت کی جانب سے پوچھے گئے 27 سوالات کے جوابات جمع کرا دیے۔
جج بخت فخر بہزاد نے پوچھا کہ منی لانڈرنگ کی انکوائری کس نے کی تھی؟
ایف آئی اے کے وکیل نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے انکوائری کی تھی جس کے سربراہ ڈاکٹر رضوان تھے۔
جج نے پوچھا کہ کیا ایف آئی اے نے پوری تفتیش میں کسی ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا؟
ایف آئی اے کے تفتیشی افسر عدالت کے سوال پر خاموش ہو گئے۔
جج نے پوچھا کہ جو لوگ انکوائری اور انوسٹیگیشن میں اپنا موقف تبدیل کرتے رہے ان کے خلاف کیا کارروائی کی گئی؟
تفتیشی افسر علی مردان نے بتایا کہ ہم نے کوئی کارروائی نہیں کی۔
جج نے سوال کیا کہ ایف آئی اے کے جمع کرائے سات والیم میں کوئی ثبوت ہے؟ مجھے سیدھا سیدھا بتائیں کہانیاں نہ ڈالیں میں نے سب کچھ پڑھ لیا ہے.

