پاکستان

سچ چھپ نہیں سکتا، وزیراعظم نے آرمی چیف کی محنت بتا دی

جولائی 12, 2023

سچ چھپ نہیں سکتا، وزیراعظم نے آرمی چیف کی محنت بتا دی

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اُن کی حکومت 14 اگست کو ختم ہو جائے گی اور الیکشن کمیشن اگلے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔

بدھ کو اسلام آباد میں پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ اور قومی نصاب میں اصلاحات کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات اکتوبر، نومبر میں جب بھی ہوں گے الیکشن کمیشن اس کی تاریخ دے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہمسائیہ ممالک ہم سے کہیں آگے نکل گئے ہیں۔ ہم جگہ جگہ جا کر ادھار مانگ رہے ہیں۔‘

شہباز شریف نے کہا کہ مشکل دور بہت جلد گزر جائے گا پاکستان مستحکم ہو گا۔
’دعا کریں کہ آج آئی ایم ایف کے بورڈ اجلاس میں پاکستان کے لیے قرضے کی منظور ہو جائے۔‘

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ’میں آپ کو بتاؤں کہ سچ چھپ نہیں سکتا ۔ میں کچھ بھی کہوں لوگوں کو اصل بات کا پتا ہوتا ہے۔ کل جو دو ارب ڈالر آیا ہے۔ یہ خالصتاً ہمارے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی محنت سے آیا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ لمحہ فخریہ نہیں بلکہ لمحہ فکریہ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قرض کے لیے آئی ایم ایف کی منتیں کر رہے ہیں اب ایسے کام نہیں چلے گا۔
’چین کو محسوس ہو گیا تھا کہ پاکستان مشکل میں ہے اس لیے ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔‘

انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ’تعلیم پر مکمل توجہ مرکوز کریں۔ پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ پر ملک بھر کے طلبا کا حق ہے۔‘

وزیراعظم نے کہا کہ تعلیمی وظائف دیتے وقت پسماندہ اور دور دراز علاقوں کو ترجیح دی جائے گی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق واں سال اس فنڈ سے 12 ہزار باصلاحیت اور مستحق طلبا و طالبات مستفید ہوں گے جس میں 50 فیصد کوٹہ خواتین کے لیے رکھا گیا ہے۔ آئندہ چار سال میں اس فنڈ سے 10 ارب روپے کے وظائف میرٹ پر دیے جائیں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے