عالمی خبریں

روسی بمباری سے 34 شہری شہید

ستمبر 10, 2017

روسی بمباری سے 34 شہری شہید

شام میں روسی جنگی طیاروں نے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 34 عام شہریوں کے مارے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں_ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی فضائیہ نے یوفریٹس دریا میں کشتیوں کو نشانہ بنایا جو شام کے مشرقی شہر کی طرف جا رہی تھیں _

شام کی خانہ جنگی کے دوران گزشتہ ایک سال کے دوران اس ملک میں چھ مختلف ممالک کی فضائیہ نے لوگوں کو بمباری کا نشانہ بنایا ہے _ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی آڑ میں فرانس اور روس نے کئی شہروں میں عام آبادی پر بم گرائے جبکہ ترکی اور امریکہ و اتحادی بشار الاسد کی افواج کو نشانہ بنانے کے دعوے کرتے رہے ہیں، دو روز قبل اسرائیل کے طیاروں نے بھی شام میں فوجی تنصیبات پر حملہ کیا تھا_

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے