سٹیورٹ براڈ کے شاندار کیریئر کا انگلش ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام
انگلینڈ کے بے بی فیس فاسٹ بولر سٹیورٹ براڈ ایک شاندار کرکٹ کیرئیر کے بعد رخصت ہو گئے۔
اُن کے آخری ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم نے آسٹریلیا کو شکست دی۔
ٹی20 اور ٹیسٹ میچز کے ایک اوور میں سب سے زیادہ رننز کھانے والے سٹیورٹ براڈ نے اس بُرے ریکارڈ کو کبھی اپنے عزائم میں حائل نہیں ہونے دیا۔
اپنے آخری ٹیسٹ کا آخری بال جو اس نے کھیلا اس پر چھکا لگایا اور جو آخری گیند کی اس پر وکٹ لی۔
وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹیں والے دنیا کے دوسرے بولر ہیں۔

