اہم خبریں متفرق خبریں

شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار رہا، ڈپٹی کمشنر پر توہین عدالت

اگست 16, 2023 < 1 min

شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار رہا، ڈپٹی کمشنر پر توہین عدالت

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نقص امن کے قانون (ایم پی او) کے تحت گرفتار تحریک انصاف کے رہنماؤں شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

بدھ کو جسٹس بابر ستار نے شہریارآفریدی اور شاندانہ گلزار کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر اورایس ایس پی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کیا۔

عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پرفرد جرم عائد کی جائے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد سے متعلقہ افسران کےنام طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا اور اڈیالہ جیل سے بھی ریکارڈ طلب کیا۔

عدالت نے شہریارآفریدی کواسلام آباد سے باہر جانے سے بھی روک دیا۔

جسٹس بابرستارنے ریمارکس دیے کہ شہریارآفریدی اسلام آباد میں اپنے گھر پر رہیں گے اور کچھ ہوا تو آئی جی اور چیف کمشنر ذمہ دار ہوں گے۔

قبل ازیں سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ آئی بی اور سپیشل برانچ کی رپورٹ تھی کہ شہریارآفریدی ڈسٹرکٹ کورٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔

جسٹس بابر ستار نے پوچھا کہ جیل میں کوئی شخص یہ پلاننگ کیسے کر سکتا ہے؟

ڈپٹی کمشنر نے موقف اپنایا کہ اُن کی آنکھیں اور کان تو انٹیلیجنس رپورٹس ہی ہیں جسے دیکھ کر فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔

جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ کیا مذاق ہے کہ ہائی سیکورٹی زون میں بیٹھا قیدی عوام کو اُکسا رہا تھا، آپ کا کوئی آرڈر کسی عدالت نے بحال بھی رکھا ہے؟

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے