عالمی خبریں

سعودی سرحدی فورسز کی فائرنگ، سینکڑوں ایتھوپیائی تارکین ہلاک

اگست 22, 2023

سعودی سرحدی فورسز کی فائرنگ، سینکڑوں ایتھوپیائی تارکین ہلاک

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے الزام عائد کیا ہے کہ یمن سے آنے والے ایتھوپیائی تارکین وطن پر سعودی فورسز نے فائرنگ کر کے سینکڑوں کو ہلاک کیا ہے۔

ادھر سعودی عرب نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

اتوار کو ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سعودی سرحدی فورسز کی جانب سے ایتھوپیائی باشندوں پر اُس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ سعودی یمن سرحد عبور کر رہے تھے۔

سعودی حکام نے سنہ 2022 میں اقوام متحدہ کے حکام کی جانب سے لگائے گئے ان الزامات کی بھی سختی سے تردید کی ہے کہ سرحدی فورسز نے گذشتہ سال تارکین وطن کو منظّم طریقے سے ہلاک کیا۔

ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں سعودی سرحدی فورسز پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے یمن سے مملکت میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن جن میں سے زیادہ تر ایتھوپیائی باشندے تھے، کو مارنے کے لیے فائرنگ کی اور دھماکہ خیز مواد استعمال کیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے