چیئر لفٹ ریسکیو آپریشن مکمل، تمام آٹھ افراد بچا لیے گئے
Reading Time: < 1 minuteنعمان شاہ . مانسہرہ
پاکستان کی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بٹگرام میں ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے دیسی چیئر لفٹ میں پھنسے تمام افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
اس سے قبل مقامی افراد نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے فوجی ہیلی کاپٹروں کے ریسکیو آپریشن کو ادھورا چھوڑنے کے بعد اپنی مدد آپ کے تحت پھنسے ہوئے تمام آٹھ لوگوں کو بچا لیا۔
منگل کی صبح خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے آٹھ افرادپھنس گئے تھے.
سکول کے سات بچوں سمیت 8 افراد کے پھنس جانے پر فوجی ہیلی کاپٹر نے ریسکیو آپریشن شروع کیا تھا.
پولیس کے مطابق بٹگرام کی تحصیل آلائی کی یونین کونسل بٹنگی پاشتو میں چیئر لفٹ رسی ٹوٹنے سے ہوا میں معلق ہو گئی تھی.
سینکڑوں فٹ گہری کھائی کے اوپر14گھنٹے تک 8 افراد چیئر لفٹ میں موجود رہے۔
پولیس کے مطابق پاشتو میں چیئرلفٹ میں پھنسنے والے سکول کے کمسن طلبہ تھے جن کو بحفاظت اتارنے کے لیے ریسکیو ٹیم کے پاس آلات نہیں تھے.
پاکستان میں دن بھر مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ خبر چھائی رہی.