پاکستانی روپے کی بے قدری، ڈالر کی ٹرپل سینچری
Reading Time: < 1 minuteپاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر نے ٹرپل سینچری کر لی ہے۔
جمعرات کو پاکستان کے انٹربینک میں ایک ڈالر 300 روپے سے مہنگا ہو گیا۔
امریکی ڈالر کی یہ پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔
سٹاک میں دوران ٹریڈنگ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے کی حد عبور کر گیا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے کی گئی سخت شرائط نگران حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ حکومت کے قیام کے بعد ڈالر کی قدر میں اضافہ کا سلسلہ تیزی سے بڑا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ایکسپورٹ کی کمی اور بیرون ممالک سے ملک میں پیسے کم آنے کی وجہ سے ڈالر کی کمی کا سامنا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 300 روپے 25 پیسے پر ریکارڈ کی جارہی ہے۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔