اہم خبریں متفرق خبریں

لندن سے کراچی پہنچنے پر شوہر لاپتہ: ٹک ٹاکر حریم شاہ کا دعویٰ

ستمبر 3, 2023

لندن سے کراچی پہنچنے پر شوہر لاپتہ: ٹک ٹاکر حریم شاہ کا دعویٰ

لندن میں مقیم پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ اُن کے شوہر بلال شاہ کو لندن سے کراچی پہنچنے کے دو دن بعد نامعلوم افراد ساتھ لے گئے ہیں۔

لندن سے ایک ویڈیو بیان میں حریم شاہ نے کہا کہ اُن کے شوہر کو کراچی کے علاقے کورنگی کی ایک مصروف مارکیٹ سے اغوا کیا گیا۔

حریم شاہ کے مطابق وہ دو ماہ قبل لندن آئیں اور گزشتہ ہفتے اُن کے شوہر ایک ذاتی کام کے سلسلے میں کراچی گئے جہاں سے لاپتہ کر دیے گئے۔

بلال شاہ کی والدہ نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر حبس بے جا کی ایک پٹیشن میں دعویٰ کیا ہے کہ اُن کے بیٹے کو سادہ کپڑوں میں ملبوس سکیورٹی اہلکار ساتھ لے گئے تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے