اہم خبریں متفرق خبریں

گلگت اور سکردو میں احتجاج، غیرملکی سیاحوں کو سفر سے گریز کی ہدایت

ستمبر 3, 2023

گلگت اور سکردو میں احتجاج، غیرملکی سیاحوں کو سفر سے گریز کی ہدایت

پاکستان کے زیرانتظام گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں فرقہ وارانہ کشیدگی دیکھی جا رہی ہے اور سکردو میں شیعہ مسلک کے پیروکاروں نے بڑے احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔

ان مظاہروں کے بعد امریکہ اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے غیرضروری سفر سے گریز کریں۔

دوسری جانب اتوار کو پاکستان کے نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان میں امن و استحکام ہے۔ سکول، کالج، بازار اور سڑکیں کھلی ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ ’بعض اوقات مذہبی اور فرقہ وارانہ خدشات کے ردعمل میں پرامن احتجاج ہوتا ہے۔‘

چند دن قبل گلگت بلتستان میں ایک مذہبی فرقے کے رہنما کے خلاف ضلع دیامر میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد علاقے میں مظاہرے شروع ہوئے۔

اس کے بعد شمالی علاقوں کے مختلف سیاحتی مقامات کی سیر کرنے والوں کو بھی مقامی انتظامیہ نے احتیاط برتنے کی ہدایت کی تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے