ممبئی ایئرپورٹ پر طیارہ پھسل کر دو ٹکڑے، 8 مسافر زخمی
انڈیا کے ممبئی ایئرپورٹ پر طیارہ پھسل کر دو ٹکڑے ہونے سے 8 مسافر زخمی زخمی ہو گئے۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں فائر ٹینڈرز کو رن وے سے پھسل کر گھاس میں چلے جانے والے جیٹ پر پانی پھینکتے دکھایا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق نجی طیارے میں چھ مسافر اور عملے کے دو افراد سوار تھے جب تیز بارش کے دوران لینڈنگ کی گئی۔
وی ایس آر وینچرز کا لیئرجیٹ 45 ایئرکرافٹ ویزاگ سے ممبئی آیا تھا۔
تیز بارش کے باعث حدِنگاہ 700 میٹر تھی۔