عالمی خبریں

کینیڈا میں انڈیا کو مطلوب ایک اور سکھ شہری قتل، گینگ ذمہ دار؟

ستمبر 21, 2023 < 1 min

کینیڈا میں انڈیا کو مطلوب ایک اور سکھ شہری قتل، گینگ ذمہ دار؟

Reading Time: < 1 minute

انڈیا کو مطلوب سِکھ گینگسٹر سُکھدول سنگھ گِل کو کینیڈا کے شہر ونی پیگ میں نامعلوم افراد نے قتل کردیا ہے۔

اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق سُکھدول انڈیا ریاست پنجاب میں بھتہ وصول کرنے، اقدام قتل اور قتل کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

پنجاب پولیس کے مطابق ’سُکھدول 2017 میں کینیڈا فرار ہو گئے تھے اور وہ وہاں سے بیٹھ کر بھتہ خوروں کا گروہ چلا رہے تھے۔‘

گینگسٹر کا نام منگل کو نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے جاری کردہ مطلوب افراد کی فہرست میں بھی شامل تھا۔

انڈین پولیس کا کہنا ہے کہ ’سُکھدول ’بمبیھا گینگ‘ کا رُکن تھا جن کی دشمنی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث لارنس بشونئی گینگ سے تھی۔‘

سُکھدول سنگھ مارچ 2022 میں قتل ہونے والے کبڈی کے کھلاڑی سندیپ نگل امبین کے کیس میں بھی نامزد مجرم تھے۔

گذشتہ برس جون میں پنجاب پولیس کے دو اہلکاروں کے خلاف سُکھدول سنگھ کو جعلی پاسپورٹ فراہم کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ونی پیگ میں ہونے والے سُکھدول سنگھ کے قتل کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گروپ نے قبول کی ہے۔

خیال رہے کہ کینیڈا میں اس سے قبل خالصتان کے حامی رہنما ہردیپ سنگھ کو قتل کیا گیا تھا جس کا ذمہ دار کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے انڈیا کو ٹھہرایا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات سخت کشیدہ ہیں۔

کینیڈا کی جانب سے ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد ایک انڈین سفارت کار کو بھی ملک بدر کیا گیا تھا جبکہ انڈیا نے بھی ایک کینیڈین سفارت کار کو ملک چھوڑنے کے لیے پانچ دنوں کی مہلت دی تھی۔

اس تنازع کے درمیان انڈیا نے اپنے شہریوں خصوصاً طلبہ کو کینیڈا میں محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں جسے کینیڈین حکومت کی جانب سے مسترد کردیا گیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے