اہم خبریں سائنس اور ٹیکنالوجی

انڈیا مریخ پر اپنا ایک اور خلائی مشن ’منگل یان ٹو‘ بھیجنے کو تیار

اکتوبر 2, 2023 2 min

انڈیا مریخ پر اپنا ایک اور خلائی مشن ’منگل یان ٹو‘ بھیجنے کو تیار

Reading Time: 2 minutes

انڈیا نو سال بعد ایک اور خلائی مشن ’منگل یان ٹو‘ مریخ پر بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے جو سیارے کے ماحول پر تحقیق کرے گا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق خلائی تحقیق کے ادارے انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے کہا ہے کہ نو سال قبل پہلی کوشش میں ہی مریخ کے مدار میں کامیابی کے ساتھ راکٹ اتارا تھا، اب ایک مرتبہ پھر کرنے جا رہے ہیں۔

مریخ آربٹ مشن ٹو عام طور پر منگل یان ٹو کے نام سے جانا جاتا ہے جو چار ’پے لوڈ‘ یعنی راکٹ مریخ پر اتارے گا۔

یہ سائنسی آلے مریخ کے پہلوؤں، کائناتی دھول اور وہاں کے آب و ہوا اور ماحول کو سٹڈی کریں گے۔
اسرو کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ تمام پے لوڈز اس وقت تیاری کے مختلف مراحل میں ہیں۔

نو سال قبل 24 ستمبر کو انڈیا کے خلائی مشن نے پہلی کوشش میں ہی مریخ کے مدار میں داخل ہو کر تاریخ رقم کی تھی۔ اُس وقت تک کوئی اور خلائی ایجنسی یہ معرکہ مارنے میں کامیاب نہیں ہوئی تھی۔

اسرو کی دستاویزات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ دوسرا مشن مریخ کے مدار میں دھول (موڈیکس)، ریڈیو اوکلٹیشن (آر او) اینرجیٹک آؤن سپیکٹومیٹر (ای آئی ایس) اور الیکٹرک فیلڈ (ایل پی ای ایکس) کا تجربہ کرے گا۔

گزشتہ روز اسرو نے کہا تھا کہ انڈیا کا سورج کے مطالعے کے لیے بھیجا گیا مشن ’ادتیہ ایل ون‘ نے نظام شمسی کے مرکز کی جانب سفر میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
اسرو کے مطابق ’ادتیہ ایل ون‘ نے زمین کی کشش ثقل سے بچنے کے لیے اپنے سفر میں ایک تاریخی نقطے کو عبور کر لیا ہے۔

یہ مشن سورج کی طرف پرواز کرتا ہوا زمین سے تقر یباً 15 لاکھ کلومیٹر کی دوری پر پہنچے گا اور زمین اور سورج کی کشش کے درمیان ایک ایسےمقام پر رُکے گا جسے سائنسی اصطلاح میں ایل ون کہا جاتا ہے۔

’ادتیہ ایل ون‘ سورج کی انتہائی بیرونی تہہ کے مشاہدے کے لیے آلات لے کر جا رہا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے