اہم خبریں

تعلقات میں کشیدگی برقرار، انڈیا کا 41 کینیڈین سفارتکاروں کو نکالنے کا اعلان

اکتوبر 3, 2023 2 min

تعلقات میں کشیدگی برقرار، انڈیا کا 41 کینیڈین سفارتکاروں کو نکالنے کا اعلان

Reading Time: 2 minutes

انڈیا نے کینیڈا سے کہا ہے کہ وہ 10 اکتوبر تک اپنے 41 سفارت کاروں کو واپس اپنے ملک بلا لے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس وقت انڈیا میں کینیڈا کے 62 سفارت کار موجود ہیں۔

معاملے سے واقف اہلکاروں کا کہنا ہے کہ انڈیا نے دھمکی دی ہے کہ وہ ان کینیڈین سفارت کاروں کا سفارتی استثنیٰ ختم کر دے گا جو 10 اکتوبر کے بعد بھی انڈیا میں موجود رہے۔

انڈیا اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کینیڈا کے اس شک کی بنیاد پر کشیدہ ہو گئے کہ انڈین حکومت کے ایجنٹس کا جون میں ایک سکھ علیحدگی پسند رہنما اور کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ کے قتل میں کردار تھا جس کو انڈیا نے ’دہشت گرد‘ قرار دیا تھا۔
انڈیا اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ نے فوری اس پر تبصرہ نہیں کیا۔

اس سے قبل انڈیا کے وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا تھا کہ کینیڈا میں انڈین سفارت خانوں کے خلاف جارحانہ اور ڈرانے دھمکانے والا ماحول تھا جہاں سکھ علیحدگی پسندوں تنظیموں کی موجودگی پر نئی دہلی کو تشویش ہے۔

کینیڈا نے سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل میں مبینہ طور پر انڈین حکومت کے ملوث ہونے کے الزامات کی تحقیقات کرتے ہوئے ایک اعلٰی انڈین سفارت کار کو ملک بدر کر دیا تھا۔

انڈیا نے اس دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے جوابی اقدام کے طور پر کینیڈین سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

انڈیا میں سکھوں کی خالصتان تحریک کی حامی شاخ سے منسلک رہنے والے عہدیدار ہردیپ سنگھ نجر کو رواں سال 18 جون میں برٹش کولمبیا کے شہر سرے میں اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ گوردوارے کے اندر موجود تھے۔

امریکہ نے بھی انڈیا پر زور دیا ہے کہ وہ خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ تعاون کرے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے