کھیل

عبداللہ شفیق اور رضوان کی شاندار سینچریاں، پاکستان نے ریکارڈ ہدف حاصل کر لیا

اکتوبر 10, 2023

عبداللہ شفیق اور رضوان کی شاندار سینچریاں، پاکستان نے ریکارڈ ہدف حاصل کر لیا

عبداللہ شفیق اور محمد رضوان کی شاندار سینچریوں کی بدولت پاکستان نے ورلڈ کپ کے اپنے دوسرے میچ میں سری لنکا کے خلاف ایک بڑا ہدف حاصل کر کے کامیابی سمیٹی ہے۔

سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 345 رنز کا ہدف پاکستان نے دس گیندیں قبل ہی چار وکٹیں گنوا کر حاصل کر لیا۔

6 وکٹوں کے نقصان پر 345 رنز کا بڑا ہدف حاصل کر کے پاکستان نے ورلڈ کپ کی تاریخ نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آئرلینڈ نے انگلینڈ کے خلاف 2011 کے ورلڈ کپ میں 329 رنز کا ہدف حاصل کر کے ریکارڈ قائم کیا تھا۔

پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق سری لنکا کے خلاف شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 97 گیندوں پر 113 رمز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ ان کی اننگز میں 10 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

عبداللہ شفیق کے بعد پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 97 بالز پر اپنے کیریئر کی تیسری سینچری بنا ڈالی۔

محمد رضوان تین چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 121 بالز پر 131 رنز بنا کت ناقابلِ شکست رہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے