عالمی خبریں

اسرائیل کی غزہ میں ہسپتال پر بمباری، 500 ہلاک

اکتوبر 17, 2023 < 1 min

اسرائیل کی غزہ میں ہسپتال پر بمباری، 500 ہلاک

Reading Time: < 1 minute

فلسطین کے محصور شہر غزہ پر بمباری جاری ہے اور اسرائیل نے منگل کی رات ہسپتال پر بمباری کی ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق ہسپتال پر میزائل حملے میں کم از کم 500 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ادھر سعودی عرب نے منگل کو فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر جنگ بند اور غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی ختم کی جائے۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس کے دوران مطالبہ کیا گیا کہ عرب امن انیشیٹیو کے تحت امن عمل کو دوبارہ شروع کیا جائے، جس کے تحت ایک 1967 کی سرحدوں کے اندر اایک ٓزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے جس کا دارلحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کا محاصرہ اور شمال کی جانب انخلا کا حکم عام شہریوں کی زبردستی منتقلی کے مترادف ہو سکتا ہے اور یہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق منگل کو جنیوا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی ترجمان روینہ شامداسانی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کوئی کوشش نہیں کی کہ غزہ سے عارضی طور پر نکالے گئے شہریوں کو مناسب رہائش کے ساتھ ساتھ حفظان صحت، صحت کی حفاظت اور غذائیت کی تسلی بخش سہولیات فراہم کی جائیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے