اہم خبریں

سخت مخالفت کا سامنا، جنوبی کوریا کے صدر کا ’ہنگامی مارشل لا‘ اٹھانے کا اعلان

دسمبر 4, 2024 < 1 min

سخت مخالفت کا سامنا، جنوبی کوریا کے صدر کا ’ہنگامی مارشل لا‘ اٹھانے کا اعلان

Reading Time: < 1 minute

جنوبی کوریا کے صدر یُون سک ییول نے ملک میں مارشل لا نافذ کرنے کا اعلان کرنے کے چند گھنٹے بعد ہی کہا ہے کہ ’جلد ہی مارشل لا اٹھا لیا جائے گا اور فوج واپس بلا لی جائے گی۔‘

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بدھ کو ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ’کچھ دیر قبل ہی قومی اسمبلی کی جانب سے مارشل لا اُٹھانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔‘

صدر یُون سک ییول نے کہا کہ ’اس مطالبے کے بعد ہم نے مارشل لا آپریشنز کے لیے تعینات کی گئی فوج واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’ہم قومی اسمبلی کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہیں اور کابینہ کے اجلاس کے ذریعے مارشل لا لگانے کا فیصلہ واپس لے لیا جائے گا۔‘

قبل ازیں جنوبی کوریا کے صدر یُون سک ییول نے منگل کو ملک میں ہنگامی مارشل لا نافذ کردیا تھا۔
قوم سے ٹیلی ویژن پر براہ راست خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ’یہ اقدام ملک کو ’کمیونسٹ فورسز‘ سے بچانے کے لیے کیا ہے۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ’لبرل جنوبی کوریا کو شمالی کوریا کی کمیونسٹ فورسز سے بچانے اور ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے میں ملک میں ہنگامی مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کرتا ہوں۔‘
’اپوزیشن پارٹی نے لوگوں کی روزی روٹی کی پروا کیے بغیر صرف مواخذے، خصوصی تحقیقات اور اپنے لیڈر کو انصاف سے بچانے کے لیے ملکی گورننس کو مفلوج کر دیا ہے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے