اہم خبریں متفرق خبریں

نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے لیے عام معافی، نیا فوجی مشن لانچ

اکتوبر 22, 2023 2 min

نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے لیے عام معافی، نیا فوجی مشن لانچ

Reading Time: 2 minutes

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ ساری قوم کے اور اپنی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کے مشکور ہیں جن کی دعاؤں سے کم و بیش 40 روزہ چلے کے بعد رہائی نصیب ہوئی۔

ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ نہیں معلوم کہ میں نے یہ چلہ کس جگہ پر کاٹا ہے۔

شیخ رشید نے لکھا کہ مجھے چلے کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف نہیں پہنچائی گئی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ اب میری زندگی کا مشن ان تمام لوگوں کو جو روپوش ہیں یا چھپے ہوئے ہیں یا جن سے 9 مئی کی غلطی سرزد ہو گئی ہےان کو عام معافی دلانا ہے۔ ساری قوم اس پرامن مشن میں میرے ٹوئٹر پر میرا ساتھ دے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی اپنے ٹوئٹر پر اپیل نہیں کی لیکن آج میں پہلی مرتبہ اپیل کر رہا ہوں کہ 9 مئی کی غلطی جن لوگوں سے سرزد ہوئی ہے ان کی عام معافی کی اپیل کے مشن پر میرا ساتھ دیں ۔

یاد رہے کہ رواں سال نو مئی کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر اُن کی پارٹی کے کارکنوں نے سرکاری و نجی املاک کو پرتشدد مظاہروں کے دوران نقصان پہنچایا تھا۔

تشدد کے ان واقعات کے دوران راولپنڈی میں فوج کے ہیڈکوارٹر اور لاہور میں کور کمانڈر کے گھر پر بھی حملے کیا گیا جس کے بعد سینکڑوں افراد کو حراست میں لیا گیا۔

درجنوں افراد اس وقت فوج کی تحویل میں ہیں اور اُن کا ملٹری عدالت میں ٹرائل کیا جا سکتا ہے۔

شیخ رشید نے لکھا کہ کل سے میں اس مشن کے لیے اپنی شروعات کا آغاز کر رہا ہوں۔ قوم کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ انشاء اللہ کامیابی ہمارا مقدر بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ اللہ ہمیں ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی دعاؤں کے صدقے اس مشن میں ضرور سرخرو کرے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے