سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود پر فردِ جرم عائد
Reading Time: < 1 minuteپاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پر سائفر کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
پیر کو اڈیالہ جیل میں ٹرائل کرنے والے خصوصی عدالت نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر بھی فرد جرم عائد کی۔
چییرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ نے جرم سے انکار کیا جس کے بعد عدالت نے سرکاری گواہان کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیے۔
27 اکتوبر کو سرکاری گواہان طلب کر لئے گئے
قبل ازیں عدالت نے قرار دیا کہ آج کی سماعت فرد جرم کے لیے ہے اور فرد جرم عائد کی جاتی ہے۔
پراسیکیوٹر نے ملزمان کی موجودگی میں فردِ جرم پڑ کر سُنائی جس کو عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے تسلیم کرنے سے انکار کیا۔
فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد مقدمے یا ٹرائل کا باقاعدہ آغاز ہوتا ہے۔
Array