خوفناک شادی نے کیا سب کو خوفزدہ
Reading Time: < 1 minuteبرطانیہ کے ایک جوڑے نے اپنی شادی خوفناک طریقے سے منا کر سب کو خوفزدہ کردیا، برطانوی جوڑے نے شادی کی تقریب میں زومبی تھیم رکھ کر انوکھے طریقے اپنی شادی کو یادگار بنایا،دلہا اور دلہن نے باہمی اتفاق سے شادی پر بھوت اور چڑیل کا روپ دھارا جب کہ تقریب کے شرکا نے بھی بھوت ،چڑیلوں اور خوفزدہ کرنے والے ملبوسات پہنے۔
دلہن کا لباس نگینوں اور ستاروں کے بجائے کھونپڑیوں اور ڈھانچوں سے سجایا گیا تھا جبکہ دلہا کا رنگ برنگی تھری پیس سوٹ سے بھی خوف کا اظہار ہو رہا تھا،شادی کی زومبی تھیم پر سب ہی لوگوں نے اپنا میک اپ ایسا خوفناک کیا کہ دیکھنے والوں کی سانسیں رک جائیں، کسی کہ چہرے پر خون کی طرح کا میک اپ تھا تو کسی کا چہرہ زخمی لگ رہا تھا،تقریب کے دوران دلہا دلہن نے شادی کا انسانی ڈھانچے کی طرح بنا کیک بھی کاٹا لیکن اسے چھری یا کانٹے کے بجائے تلوار سے کاٹا گیا۔واضع رہے دونوں میاں بیوی نے کھونپڑیوں کو سامنے رکھ کر مہمانوں کی موجودگی میں شادی کی دستاویزات پر دستخط بھی کئے۔