عالمی خبریں

امریکہ میں فائرنگ سے 22 افراد ہلاک، 50 زخمی

اکتوبر 26, 2023 < 1 min

امریکہ میں فائرنگ سے 22 افراد ہلاک، 50 زخمی

Reading Time: < 1 minute

امریکہ کی ریاست مین کے شہر لیوسٹن میں فائرنگ کے دو واقعات میں کم سے کم 22 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

امریکی نیوز چینلز کے مطابق مقامی ہسپتال کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ہلاک و زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

حکام نے لیوسٹن اور آبرن کے رہائشیوں سے کہا ہے کہ ’علاقے میں ایک مسلح شخص موجود ہے اس لیے لوگ اپنے گھروں کے اندر رہیں اور محفوظ مقامات پر پناہ لیں۔‘

پولیس حکام نے مشتبہ رائفل پکڑے ایک ملزم کی تصاویر جاری کی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک گاڑی کی تصویر بھی جاری کی ہے جو مبینہ طور پر اس واقعے میں استعمال ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث مسلح شخص کی تلاش جاری ہے۔ مسلح شخص کی شناخت روبرٹ کارڈ کے نام سے کی ہے جس کی عمر 40 سال ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے ریاست مین کے گورنر اور کانگریس کے اراکین سے رابطہ کیا ہے اور ان کو اس ’خوفناک حملے‘ کے سلسلے میں وفاق کے تعاون کی پیشکش کی ہے۔

اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ اور ہوم لینڈ سکیورٹی سیکریٹری الیجینڈرو مییارکس کو فائرنگ کے واقعات کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے۔

محکمہ انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ میرک گارلینڈ صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔

لیوسٹن سٹی کے کاؤنسلر روبرٹ میکارتھی نے اس واقعے کو ’خوفناک‘ قرار دیا ہے۔

انہوں نے سی این این کو بتایا کہ ’ہم نے اپنے دروازے بند کر لیے ہیں اور بندوقیں اٹھا لی ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’بس یہ سننے کا انتظار کر رہے ہیں کہ جس نے فائرنگ کی اس مسلح شخص یا ملوث افراد کو پکڑ لیا گیا ہے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے