پولیس کا قانون سے تجاوز
Reading Time: < 1 minuteراوپنڈی پولیس کا کارنامہ، گھر میں چھاپے کے دوران خواتین کی بے حرمتی اور چادر چاردیواری کا تقدس پامال کر دیا، ڈی ایس پی، ایس ایچ او سمیت 8 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، شہری ولید خان کی جانب سے تھانہ رتہ امرال میں درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق پولیس پارٹی نے ولید کے پھوپھی زاد بھائی کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا،جو ایک مقدمے میں نامزد ہے، کارروائی کے دوران ڈی ایس پی ضیغم عباس، ایس ایچ او ندیم عباس اور دیگر 6 پولیس اہلکاروں نے شہری کے گھر کا دروازہ توڑ کر چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کیا، مقدمے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس پارٹی نے خواتین کی بے حرمتی کی،اوراہلخانہ کو ایک کمرے میں بند کر کے گھر میں موجود 10 تولے سونا اور پانچ لاکھ 50 ہزار روپے نقدی ساتھ لے گئے، تھانہ بنی پولیس کی جانب سے دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔
Array