اہم خبریں متفرق خبریں

میانوالی ایئربیس پر حملہ کرنے والے دہشت گرد ہلاک، تین طیاروں کو نقصان

نومبر 4, 2023 < 1 min

میانوالی ایئربیس پر حملہ کرنے والے دہشت گرد ہلاک، تین طیاروں کو نقصان

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی فوج نے کہا ہے کہ میانوالی ایئرفورس کے ٹریننگ ایئربیس میں کلیئرنس آپریشن کے دوران تمام 9 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

سنیچر کو فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ایئرفورس کے ٹریننگ ایئربیس پر کلیئرنس آپریشن مکمل ہو گیا ہے اور 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔‘

بیان کے مطابق ’سنیچر کی علی الصبح ٹریننگ ایئر بیس پر شدت پسندوں نے حملے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے ناکام بنا دیا۔‘

حملے میں دہشت گردوں نے تین طیاروں اور فیول باؤزر کو بھی نقصان پہنچایا۔

علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

میانوالی ایئربیس پر حملے کی ذمہ داری ایک نئی تنظیم تحریک جہاد پاکستان نے قبول کی ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ’سنیچر کی علی الصبح میانوالی ٹریننگ ایئر بیس پر دہشت گردوں نےحملے کی کوشش کی جبکہ تین دہشت گردوں کو گیٹ میں داخل ہونے کے دوران ہی گولی مار کر ہلاک کر دیا۔‘

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کرنے کے لیے مشترکہ آپریشن آخری مراحل میں ہے۔

خیال رہے جمعے کو صوبہ بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے پسنی سے اورماڑہ جانے والے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں 14 جوان اپنی جان سے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر نے تصدیق کی تھی کہ ’جمعے کو پسنی سے اورماڑہ جانے والی سکیورٹی فورسز کی دو گاڑیوں پر دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے