کروشیا کے وزیر خارجہ کی جرمن ہم منصب کا بوسہ لینے کی کوشش، پھر کیا ہوا؟
Reading Time: < 1 minuteیورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس کے دوران کروشیا کے وزیر خارجہ نے جرمن وزیر خارجہ کا بوسہ لینے کی کوشش کی مگر اُن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
کانفرنس میں گروپ فوٹو شوٹ کے موقع پر کروشیا کے وزیر خارجہ کو خاتون جرمن ہم منصب سے ہاتھ ملا کر گال پر بوسہ لینےکی کوشش مہنگی پڑی ہے اور مناظر کیمرے پر ریکارڈ ہو گئے۔
کروشیا کے 65 سالہ وزیر خارجہ گورڈن ریڈمن نےگروپ فوٹو شوٹ کے موقع پر جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئر بوک سے ہاتھ ملایا اور پھر گال پر بوسہ لینےکی کوشش کی۔
اس دوران وہ اس طرح ناکام ہو گئے کہ جرمن وزیر خارجہ نے اُن کے گول سے صرف گال ملانے کی حد تک ہی محدود رہنے کی کوشش کی۔
ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو انہیں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد گورڈن ریڈمن نے اپنی نامناسب حرکت پر معذرت کر لی ہے۔
Array