اہم خبریں متفرق خبریں

ایف آئی اے اینکر عمران ریاض کو اب کیوں گرفتار کرنا چاہتی ہے؟

نومبر 16, 2023

ایف آئی اے اینکر عمران ریاض کو اب کیوں گرفتار کرنا چاہتی ہے؟

پنجاب پولیس کے سربراہ اور قانون نافذ کرنے والے محکموں کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم چلانے پر درج مقدمے میں اینکر عمران خان نے تفتیش کے لیے پیش ہونے کی مہلت طلب کی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں عمران ریاض نے اپنے وکیل میاں اشفاق علی کے ذریعے دائر درخواست میں قبل از گرفتاری ضمانت اور ایف آئی اے کے سامنے تفتیش کے لیے پیش ہونے پر مہلت دینے کی استدعا کی۔

عدالت نے پنجاب پولیس اور ایف آئی اے کو اینکر عمران ریاض کی گرفتاری سے 28 نومبر تک روک دیا۔

درخواست میں عمران ریاض نے کہا کہ ایف آئی اے نے قانون کے منافی مقدمہ درج کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے میں شامل تفتیش ہو کر بے گناہی ثابت کرنا چاہتا ہوں۔ عدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے