اہم خبریں متفرق خبریں

فضا میں میاں بیوی کی لڑائی، جرمنی سے بینکاک کی پرواز دہلی میں اُتر گئی

نومبر 29, 2023 < 1 min

فضا میں میاں بیوی کی لڑائی، جرمنی سے بینکاک کی پرواز دہلی میں اُتر گئی

Reading Time: < 1 minute

سوئٹزرلینڈ کے شہر میونخ سے بینکاک جانے والی جرمنی کی ایئرلائن لفتھانسا کی فلائٹ کو میاں بیوی کی آپس میں لڑائی کے باعث انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں اتارنا پڑ گیا ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق بدھ کو میونخ سے بینکاک جانے والی فلائٹ کو مسافروں کی لڑائی کے باعث نئی دہلی میں اتارا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لفتھانسا کی فلائٹ ایل ایچ 772 کے عملے نے بتایا کہ فلائٹ پر موجود میاں بیوی کے درمیان لڑائی ہوئی تھی۔

نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ایوی ایشن سکیورٹی نے اے این آئی کو بتایا کہ ’میاں بیوی کے درمیان لڑائی کی وجہ تو ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی تاہم اس لڑائی کے باعث فلائٹ کو نئی دہلی اتارا گیا۔‘

نئی دہلی میں اترنے سے قبل اس فلائٹ نے پاکستان میں لینڈ کرنے کی اجازت مانگی جسے نامعلوم وجوہات کے باعث پاکستان نے مسترد کر دیا جس کے بعد یہ پرواز نئی دہلی اتر گئی۔

نئی دہلی میں فلائٹ کے اترنے کے  بعد لڑائی جھگڑا کرنے والے میاں بیوی کو جہاز سے اتار کر سکیورٹی حکام کے حوالے کیا گیا۔

دوسری جانب لفتھانسا ایئرلائن کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’بدھ 29 نومبر کو میونخ سے بینکاک جانے والی پرواز ایل ایچ 772 کو مسافروں کی لڑائی کے باعث دہلی میں اتارا گیا۔ لڑائی کرنے والے جوڑے کو سکیورٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ یہ فلائٹ معمولی تاخیر کے بعد بینکاک روانہ ہوجائے گی۔‘

خیال رہے اس سے قبل گزشتہ ماہ دہلی سے مصر جانے والی فلائٹ میں ایک مسافر نے باقی مسافروں کے ساتھ لڑائی جھگڑا کیا تھا اور جہاز کی سیٹیں توڑ دی تھیں جس کے بعد اُسے دہلی پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے