سائنس اور ٹیکنالوجی

جاپان میں دو جہاز ٹکرا گئے، امدادی سامان جل کر راکھ

جنوری 2, 2024

جاپان میں دو جہاز ٹکرا گئے، امدادی سامان جل کر راکھ

جاپان کے ایک ایئرپورٹ پر مسافر جہاز کے امدادی سامان لے جانے والے کوسٹ گارڈ طیارے سے تصادم کے نتیجے میں اس آگ بھڑک اٹھنے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ واقعہ منگل کو ٹوکیو کے ہانیڈا ایئرپورٹ پر پیش آیا جس کے بعد جہاز کو شعلوں نے اپنی لیپٹ میں لے لیا۔

اس واقعے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب جہاز لینڈ کر رہا تھا تو وہ وہاں کھڑے ایک کوسٹ گارڈ ائیر کرافٹ سے ٹکرا گیا جس میں جاپان میں آںے والے کل کے زلزلے کے متاثرین کے لیے امدادی سامان لدا ہوا تھا۔

یہ حادثہ جاپان کے مقامی وقت مطابق شام پانچ بج کر 55 منٹ پر پیش آیا۔

آتشزدگی کا شکار ہونے والا جاپان ایئر لائنر کا طیارہ ایئربس اے 350 ہکیدو کے چیٹوس ایئرپورٹ سے ہانیڈا ایئر پورٹ پہنچ رہا تھا۔

حادثے کے بعد جہاز کے تمام 367 مسافروں اور عملے کے 12 ارکان کو معجزاتی طور پر محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا۔

یہ حادثہ ایسے وقت میں ہوا جب ایک دن قبل پیر کو جاپان میں انتہائی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

حادثے کے بعد سامنے آنے والی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر شعلوں اور دھوئیں کے بادلوں سے ڈھکے کیبن میں چیخ پکار کر رہے ہیں۔

اس کے بعد فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور بتایا جا رہا ہے کہ تمام مسافروں کو جہاز سے نکال لیا گیا ہے۔

جاپان کے وزیراعظم کیشیدہ فومیو نے متعلقہ حکام کو نقصان کا درست اندازہ لگا کر اس سے عوام کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایئر پورٹ کے ترجمان کے مطابق اس حادثے کے بعد ہانیڈا ایئر پورٹ کے تمام رن ویز کو بند کر دیا گیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے