گناہوں پر بھی ٹیکس لگ گیا
Reading Time: < 1 minuteکسی نے سوچا تھا کہ گناہ ٹیکس بھی لگے گا؟ حکومت تھائی لینڈ نے نئی محصولاتی اسکیم کے تحت ’گناہ ٹیکس کو نافذ کر دیا، جس کے بعد ملک میں شراب اور سگریٹ کی قیمتیں چالیس فیصد تک زیادہ ہو گئی ہیں، نیوز ایجنسی مطابق قانونی طور پر یہ نئے ٹیکس کا 16 ستمبر سے کیا گیا ہے،نئے ٹیکس کے نافذ ہو جانے کے بعد ہفتےسے ملک میں تمباکو مصنوعات کی قیمتوں میں 40 فیصد تک اور الکوحل کی قیمتوں میں 20 فیصد تک کا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ الکوحل والے مشروبات کی قیمتوں میں اضافے کا انحصار اس بات پر ہے کہ ان میں الکوحل کی شرح کتنی ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ یہ نیا ٹیکس، جسے عرف عام میں ’گناہ ٹیکس‘ کا نام دیا گیا، اس لیے متعارف کرایا گیا کہ عوام کو اس طرف راغب کیا جا سکے کہ وہ ہلکی قسم کے الکوحل والے مشروبات زیادہ استعمال کریں۔
تھائی کابینہ نے اگست میں جس نئے ٹیکس نظام کی منظوری دی تھی، اس میں سگریٹوں اور شراب پر اضافی ٹیکس لگا دینے کے علاوہ لگژری کاروں، پرفیومز اور نائٹ کلبوں میں داخلے پر ٹیکس لگا دیا گیا تھا۔ اسی لیے اس نئے ٹیکس کو مقامی میڈیا اور عوام نے ’گناہ ٹیکس‘ کا نام دے دیا تھا۔