اہم خبریں متفرق خبریں

امریکی وزیر خارجہ کا ایک اور دورۂ مشرق وسطی، عرب شہریوں کا سخت ردعمل

جنوری 8, 2024

امریکی وزیر خارجہ کا ایک اور دورۂ مشرق وسطی، عرب شہریوں کا سخت ردعمل

امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد چوتھی مرتبہ مشرق سطی کے دورے پر ہیں۔

الاخباریہ اور امریکی سفارتخانے کے آفیشنل ایکس اکاونٹ پر جاری بیان کے مطابق انتونی بلنکن پیر کو اگلے مرحلے میں سعودی عرب پہنچے ہیں۔

العلا ایئرپورٹ پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور دیگر عہدیداروں نے ان کا خیر مقدم کیا۔

امریکی وزیر خارجہ کے مشرق وسطیٰ کے دورے میں عرب ملکوں کی حکومتوں کے معذرت خواہانہ طرز عمل کو سوشل میڈیا صارفین شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

امریکہ، کینیڈا اور یورپ میں مقیم عرب ملکوں کے شہری اپنے آبائی ملکوں کی حکومتوں کو بزدل اور سفارت کاری میں بھی ناکام قرار دے رہے ہیں۔

العربیہ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں غزہ کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

عرب ریاستیں اکتوبر کے وسط سے فوری جنگ بندی اور امداد کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے اردن کے دورے کے دوران اردنی فرمانروا سے ملاقات اور عمان میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے ریجنل کوآرڈینیشن ویئر ہاوس کا بھی دورہ کیا جہاں رفح کراسنگ اور کرم سالم کراسنگ کے ذریعے غزہ تک امداد پہنچانے کے لیے ٹرک پہنچ رہے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے