پاکستان

حملے کے بعد پاکستان ایران کشیدگی میں اضافہ، سفیر واپس بلا لیے

جنوری 17, 2024 < 1 min

حملے کے بعد پاکستان ایران کشیدگی میں اضافہ، سفیر واپس بلا لیے

Reading Time: < 1 minute

پاکستان نے ایران کی جانب سے پنجگور میں ’فضائی حدود کی خلاف ورزی‘ کے بعد ایران سے اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

بدھ کو دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’حملے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ پاکستان کے لیے ایرانی سفیر جو اس وقت تہران میں ہیں، واپس اسلام آباد نہیں آئیں گے۔‘

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان سفارتی دوروں کو روکا جا رہا ہے۔ پاکستان نے اپنے فیصلے سے ایرانی حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے ترجمان رؤوف حسن نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں لکھا کہ ’ایران کی جانب سے پاکستانی حدود میں حملہ اشتعال انگیز اور جارحیت پر مبنی اقدام ہے۔ دفتر خارجہ کا ردعمل واضح طور پر معذرت خواہانہ ہے۔‘

دوسری جانب پاکستان نے آج بدھ کو منعقد ہونے والا جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی کا اجلاس احتجاجاً منسوخ کرکے اپنا وفد واپس بلا لیا ہے۔

یہ اجلاس بدھ کو گوادر سے ملحقہ ایران کے ساحلی شہر چاہ بہار میں منعقد ہونا طے پایا تھا جس کے لیے پاکستانی وفد چاہ بہار پہنچ چکا تھا تاہم پنجگور میں میزائل حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کی بنا پر اسے منسوخ کر دیا گیا۔

پاکستانی وفد میں چیف کلکٹر کسٹم بلوچستان عبدالقادر میمن، ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ اورنگزیب بادینی، کوئٹہ اور گوادر چیمبرز کے ارکان اور دیگر حکام شامل تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے