جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، شیخ رشید پھر اڈیالہ جیل میں
راولپنڈی کی مقامی عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔
بدھ کو عدالت نے نیو ٹاؤن پولیس کی جانب سے شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی.
کیس کی سماعت انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی.
شیخ رشید کی جانب سے سردار عبد الرازق ، سردار شہباز پیش ہوئے.
گزشتہ روز شیخ رشید کو نیوٹاون پولیس نے ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا تھا.
شیخ رشید کی بارہ مقدمات میں ضمانت منظور ایک میں خارج کی گئی تھی.

