پاکستان

جج کی طرف دیکھنا توہین عدالت قرار

ستمبر 20, 2017 < 1 min

جج کی طرف دیکھنا توہین عدالت قرار

Reading Time: < 1 minute

جج کی طرف دیکھنا توہین عدالت توہین عدالت قرار دے دیا گیا ہے، مگر ایسا کسی جج نے نہیں اس کے ہرکارے رجسٹرار کا حکم ہے_

اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کرنے والی احتساب عدالت کے رجسٹرار نے انوکھی منطق پیش کی ہے، رجسٹرار احتساب عدالت کا کہنا ہے کہ صحافی عدالتی کاروائی نظریں جھکا کر رپورٹ کریں، انکا کہنا ہے کہ صحافی کا جج کی طرف دیکھنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صحافیوں کو صرف احاطہ عدالت میں جانے کی اجازت ہے، صحافیوں نے معاملہ پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انھیں کرپشن کے مقدمات کی کوریج کرنے نہیں دی جارہی، واضح رہے اسلام آباد کی احتساب کے جج محمد بشیر کی عدالت میں شریف فیملی اور اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات کیسز زیر سماعت ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے