شوبز متفرق خبریں

طلاق ’چند ماہ‘ قبل، شعیب کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات:ثانیہ مرزا

جنوری 21, 2024 2 min

طلاق ’چند ماہ‘ قبل، شعیب کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات:ثانیہ مرزا

Reading Time: 2 minutes

انڈیا کی سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی طلاق ’چند ماہ‘ قبل ہو چکی تھی۔

اتوار کو ایک باضابطہ بیان میں ثانیہ مرزا اور ان کی ٹیم کی جانب سے شعیب ملک کی پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کے بعد فیملی کی ’پرائیویسی‘ کی درخواست کی گئی اور سوشل میڈیا پر مداحوں سے قیاس آرائیوں سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

سنیچر کو شعیب ملک نے ثنا جاوید کے ساتھ اپنی شادی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ثانیہ نے اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ عوام کی نظروں سے دور رکھا ہے۔ تاہم آج ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ یہ بتائیں کہ شعیب ملک اور ان کی طلاق کو چند ماہ ہو گئے ہیں۔ وہ شعیب ملک کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں۔ ان کی زندگی کے اس مشکل دور میں ہم تمام مداحوں اور خیر خواہوں سے درخواست کرنا چاہیں گے کہ وہ کسی بھی قسم کی قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور ان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔‘

شعیب ملک نے اپنی شادی کی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے قرآن کی آیت لکھی جس کا ترجمہ ہے کہ ’اور ہم نے آپ کو جوڑوں میں بنایا ہے۔‘

’پیارے افضل‘ ڈرامہ سے مشہور ہونے والی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی شادی کی تقریب کی تصاویر بھی شیئر کیں اور بعد میں اپنا بائیو ثناء جاوید سے بدل کر ثناء شعیب ملک کر دیا۔

اس طرح دونوں جانب سے اس شادی کی تصدیق ہو گئی۔

دونوں کے بارے میں افواہیں تھیں کہ وہ کافی عرصے سے ڈیٹ کر رہے تھے۔ اس دوران ثانیہ سے شعیب ملک کی علیحدگی کی قیاس آرائیاں عروج پر تھیں۔

چھ بار گرینڈ سلیم جیتنے والی ثانیہ مرزا اور نہ ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی طلاق کی افواہوں پر اس سے پہلے کوئی بیان دیا تھا۔

دونوں کو گزشتہ سال دبئی میں اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر ساتھ دیکھا گیا۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں ایک ٹاک شو کی میزبانی بھی کی جس میں مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے