چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ تنقید سے گھبرا گئے، نیا حکمنامہ جاری
پاکستان کی سپریم کورٹ کی رجسٹرار نے عدالتی رپورٹرز کے لیے نیا حکمنامہ جاری کرتے ہوئے اس کو گائیڈ لائنز کا نام دیا ہے۔
پیر کو جاری کیے گئے اس حکمنامے کے مطابق سپریم کورٹ کے احاطے میں ویڈیو ریکارڈنگ اور یوٹیوب ولاگز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ رپورٹرز کے کمرہ عدالت میں داخلے کو بھی محدود کرنے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔
رجسٹرار کی جانب سے جاری کی گئی گائیڈلائنز کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے منظور کیا جس کے تحت رپورٹرز کی تلاشی لی جائے گی۔
سپریم کورٹ کی رجسٹرار نے عدالتی رپورٹرز کے لیے نئی گائیڈ لائنز میں لکھا ہے کہ عدالتی احاطے میں ویڈیو ریکارڈنگ اور یوٹیوب ولاگز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے.
اسی طرح اہم کیسسز میں رپورٹرز کے کمرہ عدالت میں داخلے کو بھی محدود کیا جائے گا.
گائیڈ لائنز کے مطابق سپریم کورٹ میں کمرہ عدالت میں موبائل کی اجازت نہیں ہوگی، اور رپورٹر کی باڈی سرچ، بیگز و دیگر اشیاء کی تلاشی بھی لی جائے گی.
بلے کے نشان پر فیصلے کے بعد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔

