اہم خبریں متفرق خبریں

غیرملکی مبصرین کو ویزے جاری، ’الیکشن کے دن انٹرنیٹ ڈاؤن نہیں ہو گا‘

جنوری 23, 2024 2 min

غیرملکی مبصرین کو ویزے جاری، ’الیکشن کے دن انٹرنیٹ ڈاؤن نہیں ہو گا‘

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کے نگراں وزیر اطلاعات مرتضٰی سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن کے موقع پر انٹرنیٹ ڈاؤن نہیں ہو گا، قیاس ارائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے۔

منگل کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کی کوریج کے لیے دوسرے ممالک کے صحافیوں اور مبصرین کی جانب سے 174 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جن میں سے 49 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں۔

مرتضٰی سولنگی کا کہنا تھا کہ درخواستوں کے لیے 20 جنوری کی تاریخ دی گئی تھی تاہم اس کے بعد بھی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں جن کو دیکھا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک جنتی بھی درخواستیں موصول ہوئی ہیں ان کو پراسس کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ برطانیہ سے 25، رشین فیڈریشن کی طرف آٹھ درخواستیں ملی ہیں جو پراسس میں ہیں۔

انہوں نے دیگر ممالک کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جاپان سے 13 اور جنوبی افریقہ سے دو آبزرور مشنز کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
انہوں
نے یہ بھی بتایا کہ کینیڈا کے پانچ اراکین پارلیمنٹ نے بھی درخواستیں بھجوائی ہیں جبکہ کامن ویلتھ کی جانب سے بھی پانچ درخواستیں ملی ہیں۔

ملک کے اندر الیکشن کو کور کرنے والے صحافیوں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ان کو ایکریڈیشن کارڈ جاری کر دیے گئے ہیں۔

’یہ تعداد چھ ہزار سے زیادہ ہے، جن میں لاہور سے 12 سو، کراچی سے ایک ہزار چار سو 70، پشاور سے 50، فیصل آباد سے 250 اور ملتان سے 290 درخواستیں شامل ہیں۔‘

غیرملکی صحافیوں اور آبزور مشنز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں کوریج کر سکیں گے لیکن اگر کوئی دوسرے شہر جانا چاہتا ہے تو اس معاملے کو کیس کی مناسبت سے دیکھا جائے گا۔

غیرملکی صحافیوں کی سکیورٹی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو اپنی سکیورٹی کا خود علم ہوتا ہے تاہم اگر کسی کو ضرورت ہو تو سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ غیرملکی صحافیوں سے الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق شیئر کیا جا چکا ہے اور وہ اس کے مطابق کوریج کریں گے۔

الیکشن کوریج کے دوران انٹرنیٹ ڈاؤن ہونے کی صورت میں کیا طریقہ اختیار کیا جائے گا؟ اس کے جواب میں مرتضٰی سولنگی کا کہنا تھا کہ یہ خبر نہیں محض افواہ ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے